ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاس گنج تشدد میں پہلی کارروائی، ایس پی ہٹائے گئے، گورنر نے تشدد کو یوپی کے لئے دھبہ بتایا

کاس گنج تشدد میں پہلی کارروائی، ایس پی ہٹائے گئے، گورنر نے تشدد کو یوپی کے لئے دھبہ بتایا

Tue, 30 Jan 2018 12:21:22    S.O. News Service

نئی دہلی ، 29 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کاس گنج تشدد کو لے کر یوگی حکومت نے پہلی کارروائی کی ہے۔کاس گنج کے ایس پی سنیل سنگھ کو ہٹا دیا گیا ہے۔اب ان کی جگہ پیوش شریواستو کو کاس گنج کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے۔یوپی کے کاس گنج کے واقعہ پر گورنر رام نائک نے کہا ہے کہ یہ واقعہ یوپی پر کلنک ہے۔واضح رہے کہ یوم جمہوریہ پر کاس گنج کے بڈونگر میں موٹر سائیکل ریلی نکالے جانے کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان پتھراؤ اور فائرنگ ہوئی تھی۔اس میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی اور ایک دیگر زخمی ہو گیا تھا۔ فسادیوں نے تین دکانوں، دو نجی بسوں اور ایک گاڑی کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔تشدد اور آتشزنی کے الزام میں گرفتار لوگوں نے سازش کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ سازش کے تحت معاملہ گرم کرنے کے لئے آتشزنی کی چھوٹی چھوٹی واردات مسلسل جاری رکھی گئیں۔ساتھ ہی گرفتار لوگوں کا دعوی ہے کہ چندن کے قتل کا بدلہ لینے کا منصوبہ تھا۔ہلاک نوجوان چندن کے قتل کے معاملے پولیس نے اب تک 9افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گزشتہ رات تین جگہوں پر آتشزنی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔رات 8 بجے پی ایل جی سی کالونی میں آبپاشی محکمہ کے ایک کوارٹر میں آگ لگا دی گئی۔اس واقعہ کے بارے میں پڑوس کے لوگ بتا رہے ہیں کہ اتوار کی صبح ہی اس گھر میں رہنے والے شخص خوف کی وجہ سے پولیس کی حفاظت میں یہاں سے چلے گئے تھے۔وہیں دوسری طرف پولیس دعوی کر رہی ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہے اور حالات پر پولیس مکمل طور نظر رکھے ہوئے ہے۔


Share: